چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی اورکزئی میں فوجی جوانوں سے ملاقات، آرمی چیف نے واضح کر دیا کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اورکزئی میں افسران اور جوانوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ شہدا کی قربانیاں انتہائی لگن اور جذبے کے ساتھ لڑنے کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سیکیورٹی فورسز کی مدد کیلئے مقامی آبادی کی حمایت کو بھی سراہا ہے۔آرمی چیف کا دو ٹوک کہنا تھا کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔
آرمی چیف نے پاک فوج کے بلند حوصلے اور ہر قسم کے خطرے کے خلاف مؤثر جواب دینے کی تیاری کو سراہا۔ اور یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔