اسلام آباد میں بین الاقوامی معیارکےمطابق تیارکی گئی اسٹیٹ آف آرٹ ڈیجیٹل پارکنگ کاآغازکر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے )محمد علی رندھاوانے ڈیجیٹل پارکنگ کا دورہ کیا۔
چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے )محمد علی رندھاواکے دورہ پر دی گئی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پرڈیجیٹل پارکنگ میں مفت گاڑیاں پارک کرنےکی سہولت ہوگی،مفت گاڑیاں پارک کرنےکی سہولت کامقصدڈیجیٹل پارکنگ سےآگاہی پیداکرناہے،ڈیجیٹل پارکنگ میں گاڑی میں بیٹھےپارکنگ ٹکٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گاڑی پارک کرنے کی ادائیگی بھی ڈیجیٹل پیمنٹ کےذریعے سےکی جاسکےگی،ڈیجیٹل پیمنٹ میں کریڈٹ کارڈ،ڈیبیٹ کارڈ،کیوآرکوڈ،سکریچ کارڈ سمیت7آپشنزشامل ہیں،پہلے مرحلےمیں ایف7 مرکز اور سینٹورس، بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں ڈیجیٹل پارکنگ کاآغازکیاجائےگا،ڈیجیٹل پارکنگ کوشہرکے مختلف کاروباری مراکز میں بھی لانچ کیا جائے گا۔
چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے )محمد علی رندھاوا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پارکنگ سےحاصل ہونے والا ریونیو اسی مارکیٹ کی بہتری پراستعمال ہوگا۔