وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ ، نجکاری اور مواصلات کا کہنا تھا کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کا فروغ خوش آئند ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ ، نجکاری اور مواصلات عبد العلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کی ملاقات ہوئی ہے، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان اور سفیر خضر فرادوف نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں 16 ستمبر کو باکو ہونے والے پاک بزنس فورم پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔
وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کا فروغ خوش آئند ہے، بزنس فورم کے انعقاد سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو نزدیک آنے کا موقع ملے گا آذربائیجان کیساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے اعتماد اورہم آہنگی میں اضافہ ہواہے۔
وزیرسرمایہ کاری بورڈ ، نجکاری اور مواصلات کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی بزنس فورم جیسی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے، آذربائیجان کے کاروباری اداروں سےہرممکن تعاون یقینی بنائیں گے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے جلد آذربائیجان کا دورہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان برادر اور اسلامی ہمسایہ ملک ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، یقین ہے باکو بزنس فورم دونوں ممالک کے لیے سود مند ثابت ہوگاآذربائیجان کے سفیر نے باکو میں ہونے والے بزنس فورم کیلئے تعاون پر وفاقی وزیر سے اظہار تشکر کیا ہے۔