عمران خان کے ایکس اکاونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیاہے جس کیلئے ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ کےسینئرافسران پرمشتمل 4رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سائبرکرائم وِنگ ٹیم بانی چیئرمین سےتحقیقات کرنےکیلئےاڈیالہ جیل روانہ ہو گئے ہیں،تفتیشی وتکنیکی افسران پرمشتمل ٹیم اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سےتحقیقات کرےگی،بانی پی ٹی آئی سےتحقیقات ان کےایکس اکاؤنٹ سےدھمکی آمیزپوسٹ پرکی جارہی ہیں۔