انٹر مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی لیکن دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں بھاری اضافے نے ہر کسی کو دنگ کر کے رکھ دیاہے ۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشنز کے مطابق پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 2486 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے پر پہنچ گئی ہےجبکہ 22 قیرات 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 970 روپے ہو گئی ہے ۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 51 ڈالر فی اونس کا بڑا اضافہ ہوا جس کا اثر پاکستان کی مقامی منڈی پر بھی دکھائی دے رہاہے ، انٹر نیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2566 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے ۔
صرافہ مارکیٹ میں آج چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2950 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔