ذرائع کا کہنا ہے کہ ملایشیا کےوزیراعظم انوربن ابراہیم 2 سے4 اکتوبرتک پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
اسلام آباد سے سفارتی ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ملایشیا کےوزیراعظم انوربن ابراہیم 2 سے4 اکتوبرتک پاکستان کا دورہ کریں گے،دورےکےدوران متعدد معاہدوں پر دستخط کئےجائیں گے، جبکہ انور ابراہیم وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملایشیا کےوزیراعظم انوربن ابراہیم کیساتھ باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پربات ہوگی،ملاقاتوں میں مسلم امہ کودرپیش مسائل اورفلسطین پرمشاورت بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم کا یہ دورہ پانچ سال بعد ہورہا ہے، سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔