مودی سرکار کے تیسرے دورِ اقتدار میں بھارت انتہا پسندی، فسطائیت اور شدت پسندی کے شدید دور سے گزر رہا ہے
امنی پور بی جےپی کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ چکا ہےاور مودی سرکار اپنے ہی ملک کے لوگوں کو نگلنے لگی ہے،منی پور کی تما م کمیونیٹیز نے ریاست کے خلاف جنگی محاز کھول رکھے ہیں اور سب بھارت سے چھٹکارہ چاہتے ہیں
ستمبر کے پہلے ہفتے کشیدگی میں مختلف مقامات میں حملوں میں خاطر خواہ تیزی آئی ہے اسکے علاوہ ڈرون حملوں میں منی پور کے نواحی گاؤں میں 5گھروں کو جلا کر خاکستر کردیا گیا جس کے بعد امفال وادی میں دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا
ڈرون حملوں کے بعد علیحدگی پسندوں نے منی پور کے بشنو پور ضلع میں راکٹ حملے کئےجس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اورسکیورٹی فورسز بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئیں
منی پور کی موجودہ صورت حال کے مطابق وادی میں ریاستی رِٹ مکمل طور پر دم توڑ چکی ہے،بازار، مارکیٹیں اور ہسپتال بند ہوچکے ہیں،کرفیو کے باعث عوام شدید پریشان ہے،منی پور میں حالیہ کشیدگی کے بعد ریاست کا بھارت کے ساتھ زمینی ربطہ منقطہ ہو چکا ہے اور ریاستی مشینری بُری طرح فیل ہوچکی ہے،
زمینی راستوں کے بعد اب منی پور میں انٹرنیٹ بھی مکمل طور پر بند ہو چکا ہے اور بھارتی افواج نے پورے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے۔بھارت منی پور کو علیحدگی سے بچانے کے لئے ظلم اور تباہ کاریوں کی ایک نئی داستان رقم کر رہا ہے۔
مودی سرکار کی تمام عسکری کوششیں ناکام ہورہی ہیں اور منی پور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہاتھ سےنکل رہا ہے بھارت کی تعصبانہ سیاست اورشدت پسندی کی وجہ سےکبھی کشمیر تو کبھی منی پور جیسی ریاستیں علیحدگی کی طرف جارہی ہیں
عالمی سطح پر بھی منی پور فسادات کو لیکر ایک گہری تشویش پائی جارہی ہے،مودی سرکار بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیررہی ہے