ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر 13 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی آمد روانگی میں تاخیر ہے۔
پی آئی اےکی کراچی سےدبئی کی پرواز پی کے 213 ساڑھے 4 گھنٹےتاخیرسےصبح 7 بجے روانہ ہوئی،کراچی سے استنبول، دمشق اورجدہ کی پروازوں کی روانگی میں ایک گھنٹہ تاخیر ہوئی، اس کے علاوہ کراچی سے اسکردو کی پرواز پی کے 455 کی روانگی میں دو گھنٹے تاخیر ہے۔
کراچی ملتان کی پرواز پی کے 330 دو گھنٹے تاخیر سے شام 7 بجے روانہ ہوگی،لاہور جدہ غیر ملکی ایئر لائن کی پروازوں کی آمد روانگی میں پونے دو گھنٹے تاخیر ہے،ریاض اسلام اباد کی نجی ایئر لائن کی پرواز سوا دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
اسلام اباد اسکردو کی پرواز پی کے 451 دو گھنٹے تاخیر سے دوپہر ڈیڑھ بجے جائے گی،پشاور شارجہ کی پرواز پی کے 257 چار گھنٹے تاخیر سے دوپہر سوا دو بجے جائے گی۔