سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کی چئیرپرسن مدھابی پوری بچ بڑے پیمانے پر معاشی بے ضابطگیوں میں ملوث نکلیں۔
امریکی ریسرچ فرم ہنڈن برگ نےاپنی اگست میں شائع ہونےوالی رپورٹ نےانکشاف کیا ہےکہ"سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کی سربراہ نے اور ان کے شوہر نے ایک آف شور فنڈ میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے جسے اڈانی گروپ نے استعمال کیا"
ہنڈن برگ ریسرچ کےمطابق سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیاکی سربراہ خود بھی کرپشن میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے اڈانی گروپ کے خلاف اکاؤنٹنگ میں دھوکہ دہی اور مارکیٹ کی ہیرا پھیری کے الزامات کی تحقیقات میں تاخیر کر رہی ہے،بھارت کے مارکیٹ ریگولیٹر کو اپنے سربراہ کے خلاف الزامات کی بھرمار کے بعد اپنی معاشی ساکھ کو بحران کا سامنا ہے۔
مدھابی پوری بچ پر الزامات کے رد عمل میں مودی سرکار کی طرف سے مکمل خاموشی نے اپوزیشن کی تنقید کا رُخ اپنی طرف کروالیا۔
کانگریس کےساتھ ساتھ دوسری اپوزیشن جماعتوں نے ہنڈن برگ کے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے مدھابی پوری بچ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے استعفے اور سرمایہ واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے
اپوزیشن جماعتوں نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیاکی سربراہ اور ان کے شوہر کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے
سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیاکو عالمی سطح پر شدیداندرونی اور بیرونی دباؤ کا سامنا ہے۔