مسابقتی کمیشن نے پاکستان سٹیل ملز اور نجی پینٹ کمپنی سے 2کروڑ 90 لاکھ روپے روپے جرمانہ وصول کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں اداروں کومسابقتی کمیشن قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانہ کیاگیا، سٹیل ملزکےاکاونٹس منسلک کر کےڈھائی کروڑ روپے جرمانہ ریکور کیا گیا ، سٹیل ملز پر 2009 میں اجارہ داری قائم کرنےپرجرمانہ عائد کیاگیاتھا،پینٹ بنانےوالی نجی کمپنی سے 20 لاکھ روپےکی رقم ریکورکی گئی،گزشتہ ایک سال میں مجموعی طور پر 6 کروڑ 90 لاکھ روپےجرمانہ ریکورہوا۔ مسابقتی کمیشن کا کہناتھا کہ یہ ایک سال میں ریکورکئےگئےجرمانوں کی سب سےبڑی رقم ہے۔