ایس سی او کی جانب سے لائن وادی نیلم کے علاقوں کیل اور اٹھمقام میں فری لانسنگ ہبز کا قیام کیاگیا ہے۔
آزادکشمیر کےگاؤں تاؤ بٹ میں بھی فورجی موبائل سروسزکا افتتاح کیا گیا،آزاد کشمیر اور دوردراز علاقوں کےنوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ سیاحت کا فروغ ایس سی او کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
کیل میں فری لانسنگ ہب اور وادی کےآخری گاؤں تاؤبٹ میں فور جی سروسز کا آغاز کر دیا گیا،وادی نیلم کے نوجوانوں کی آئی ٹی میں دلچسبی قابل تعریف ہے۔
کشمیر اورگلگت بلتستان میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اور فری لانسنگ ہب قائم کیے گئے،کسی بھی قسم کے مشکل حالات میں رابطوں کی بحالی برقرار رکھنے کے لیے ایس کام ٹاورز سولر سے منسلک کیے جارہے ہیں۔
وادی نیلم کے نوجوانوں، طلبہ طالبات، منتخب عوامی نمائندوں اور شہریوں نے ترقی میں بنیادی کردار پر پاک فوج اور ایس سی او کو خراج تحسین پیش کیا