اسلام آباد پولیس نے سنگجانی جلسے میں قانونی خلاف ورزیوں پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو بھی گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت اور پارٹی رہنما شعیب شاہین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
لازمی پڑھیں۔ سنگجانی جلسے میں قانون کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، بیرسٹر گوہر سمیت اہم رہنما گرفتار
پولیس کی جانب سے شیر افضل مروت کی گرفتاری پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے عمل میں لائی گئی تھی۔
بعدازاں، پولیس نے پارلمینٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو بھی حراست میں لے لیا اور انہیں تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے۔
گرفتاری سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار کرنے پر کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت دیتا ہوں۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ زین قریشی گرفتاریوں کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کر رہے ہیں لیکن وہ فون نہیں اٹھا رہے۔