امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز 9 ستمبر ( کل ) کو متعارف کرائے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل کے آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو اور 16 پرو میکس پہلے اسمارٹ فونز ہیں جو جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ایپل انٹیلی جنس پر مبنی ہوں گے۔
رپورٹس میں نئے ماڈلز کی قیمتوں کے حوالے بھی دعویٰ کیا گیا کہ سیریز کے انٹری ماڈل آئی فون 16 کی قیمت 799 ڈالرز سے شروع ہوگی اور آئی فون 16 پلس کی قیمت 899 ڈالرز سے شروع ہوگی۔
اس سے قبل لانچ کئے گئے آئی فون 15 اور 15 پلس کی قیمتیں بھی یہی تھیں لیکن آئی فون 16 پرو کی قیمت گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
آئی فون 16 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پیر کو لانچ ہونے والے ماڈلز 20 ستمبر سے صارفین کے لئے دستیاب ہوں گے۔