انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے دو بھارتی اور ایک انگلش کھلاڑی کو مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
شمبن گل
Two Indians and an England opener 🏅
— ICC (@ICC) October 10, 2023
Nominees for the ICC Men’s Player of the Month for September have been announced 👇https://t.co/lBfm3yQViN
بھارتی ٹیم کے ابھرتے ہوئے سٹار شبمن گل کو ستمبر 2023 کے دوران انکی شاندار کارکردگی کی بدولت ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو نصف سنچریاں اور ایک شاندار سنچری اسکور کی تھی اور پھر آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی اپنی فارم کو برقرار رکھا۔
محمد سراج
بھارتی ٹیم کے باؤلر محمد سراج نے بھی ستمبر کے دوران بہترین دکھائی اور ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف 6 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو ٹرافی جیتنے میں مدد فراہم کی۔
محمد سراج نے مجموعی طور پر ستمبر میں صرف 17.27 کی اوسط سے کل 11 وکٹیں حاصل کیں۔
ڈیوڈ ملان
پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کئے گئے تیسرے کھلاڑی انگلش ٹیم کے بیٹر ڈیوڈ ملان ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
ویمن پلیئر آف دی منتھ
دوسری جانب ویمن پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ، جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لاورا والفارٹ اور نڈائن کلرک جبکہ سری لنکن کھلاڑی چمازی اتھاپتھو کو ستمبر کے دوران بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
Sri Lanka's captain and two South Africa stars have been named as nominees for the ICC Women’s Player of the Month for September 2023 💪
— ICC (@ICC) October 10, 2023
Details ⬇️https://t.co/53u9hI1jK4