پی آئی اے کے انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم (ای آر پی) میں خرابی تیسرے روز بھی دور نہ ہوسکی۔ قومی ایئرلائن کے دفتری امور ٹھپ اور فیول سمیت دیگر ادائیگیاں نہ ہو سکیں۔ میڈیکل سینٹر میں ضیعف العمر ریٹائرڈ ملازمین کوعلاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پی آئی اے کے ای آر پی سسٹم میں مسلسل خرابی کے باعث ڈیجیٹل طور پر انجام دیے جانے والی ایئر لائن امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ روزمرہ احکامات کے اجرا ، فیول سمیت دیگر ادائیگیاں بھی مشکلاف کا شکار ہیں۔
سسٹم کی خرابی کے باعث سب سے زیادہ تکلیف کا شکار میڈیکل سینٹرآنے ضیعف العمر ریٹائر ملازمین ہیں۔ ملازمین کو مختلف طبی ٹیسٹ کرانے اور دواؤں کی فراہمی کے لئے ریکوزیشنزمتعلقہ اسپتال و اسٹورز کو روانہ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
مریضوں نے پی آئی اے انتظامیہ سے متبادل انتظامات کرنے کی اپیل کی ہے۔۔ ترجمان کے مطابق ای آر پی سسٹم کی بحالی کے لئے کارروائی جاری ہے۔