کراچی سے اسلام آباد کی نجی ایئرلائن کی پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیاجس سے طیارے کے انجن کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پروازنمبر208سےپرندہ ٹکرانےکاواقعہ طیارےکےٹیک آف کےوقت پیش آیا، طیارےسےپرندہ ٹکرانے کےباعث ایک انجن کو شدید نقصان پہنچا ہے ، پروازکے215مسافروں کوطیارےسےایئرپورٹ لاؤنج منتقل کردیاگیا۔
انجینئرزکی جانب سےطیارےکےانجن کوپہنچنےوالےنقصان کامعائنہ کیا جارہاہے ، طیارہ پروازکےلئےفٹ نہ ہونےپرمسافروں کومتبادل طیارےسےروانہ کیاجائےگا۔