لاہور پولیس نے گینگ وار کے نقصان کے پیش نظر طیفی بٹ اورٹیپوگروپ کو گھروں تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، دونوں گینگز کے متحرک کارندوں اور اہل خانہ کی نظر بندی کے لیے ڈی سی لاہورکو خط لکھا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق طیفی بٹ اور ٹیپو گروپ کے درمیان فائرنگ اور قتل عام کی وارداتوں کے دوران معصوم شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں جس کے پیش نظر دونوں گروپوں کے متحرک کارندوں کی نشاندہی کرکے نظربندی کا فیصلہ کیا گیا ۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور دونوں گروپوں کے افراد کو گھروں تک محدود کرنےکےلیےڈی سی لاہورکو خط لکھیں گے۔