چین میں جاری پیرالمپکس میں پاکستان کے حیدر علی نے ’ مینز ڈسکس تھرو‘ میں برونز میڈل جیت کر بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حیدر علی نے مینز ڈسکس تھرو کے فائنل میں پہلی تھرو 52.28 میٹر کی لیکن دوسری ،تیسری ، چوتھی تھرو اور پانچویں تھرو فاول کرتے ہوئے ضائع ہوئی لیکن انہوں نے کم بیک کیا اور آخری تھرو 52.54 میٹر کی کر کے برونز میڈل جیت لیا ۔
پیرالمپکس کی تاریخ میں پاکستان کا یہ چوتھا میڈل ہے اور چاروں میڈل حیدر علی نے ہی پاکستان کو جتوائے ہیں ، ٹوکیو پیرالمپکس میں حیدرعلی نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ حیدرعلی پیرالمپکس میں ایک گولڈ،ایک سلور ،دوبرونز میڈل جیت چکے ہیں۔