بھاری ٹیکسز اور تعمیراتی سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے سیمنٹ کی فروخت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے فروخت کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں مسلسل بارہویں مہینے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق سمینٹ کی مقامی فروخت کیساتھ ایکسپورٹ میں بھی کمی آگئی۔
اگست2024 میں سیمنٹ کی فروخت اگست2023 کی نسبت 25 فیصد کم رہی اور مجموعی فروخت 33 لاکھ 66 ہزار ٹن رہی۔
اگست 2023 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 45 لاکھ 28 ہزار ٹن رہی تھی۔
اعدادو شمار کے مطابق اگست 2024 میں مقامی فروخت اگست 23 ءکی نسبت 27 فیصد کم ہو کر 27 لاکھ 52 ہزار ٹن رہی اور سیمنٹ کی ایکسپورٹ 16 فیصد کم ہو کر 6 لاکھ 13 ہزار 857 ٹن رہی ۔