ملک میں ڈیزل کے ذخیرے کے حوالے سے آئل ریفائنریز اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا ۔
ملک میں ڈیزل کا اسٹاک اور امپورٹ روکنے کے معاملے میں اہم پشرفت کے طور پر اوگرا کے ڈی جی آئل کو لکھے گئے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی ہے ۔
اوگرا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کا 30 اگست تک 6 لاکھ 64 ہزار 813 ٹن اسٹاک موجود ہے جبکہ اوسی اے سی نے یومیہ فیکٹ شیٹ میں ڈیزل کا اسٹاک 7 لاکھ 59 ہزار 256 میٹرک ٹن رپورٹ کیا۔
اوسی اے سی ڈیزل کا اسٹاک 7 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن بھی رپورٹ کر چکی تھی ۔
خط کے مطابق لائن میں موجود 94 ہزار 443 میٹرک ٹن ڈیزل قابل فروخت نہیں ہوتا اور ڈیزل کا ذخیرہ 44 دن کی ملکی ضروریات پورا کرنے کیلئے کافی ہے ۔
خط میں مزید کہا گیا کہ پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او ) نے ستمبر میں 55 ہزار میٹرک ٹن آئل امپورٹ کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے ۔