سوات اور لوئر دیر سمیت کے پی کے کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 صفر ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 104 کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش ریجن میں تھا ۔
زلزلے کے جھٹکے شدید ہونے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو اداروں کو بھی الرٹ کر دیاہے تاہم ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔