قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 21.8 فیصد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کے نئے شرح منافع کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایک سال کیلئےسروا سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 21.8 فیصد کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ پانچ سال کیلئےسروا ٹرم اکاؤنٹ پر شرح منافع 15.12 فیصد کردیاگیا، پانچ سال کیلئےسروا ٹرم کانیا شرح منافع 5 ستمبر سےکی گئی سرمایہ کاری پرہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے شرح منافع کا اطلاق 5 ستمبر 2023 سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔