محکمہ ایکسائز کی جانب سے رواں مالی سال میں 65 ارب 45 کروڑ روپے کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے رواں سال کیلئے اہداف جاری کر دئیے ہیں جن کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 22 ارب روپے زیادہ کا ہدف حاصل کرنا ہوگا ۔
پراپرٹی ٹیکس میں 54 فیصد اضافہ اور 36 ارب 69 کروڑ روپے وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا۔
اعدادو شمار کے مطابق موٹر ٹیکس میں 15 فیصد اضافہ اور 19 ارب سے 22 ارب 20 کروڑ وصول کرنا ہوگا جبکہ ایکسائز ڈیوٹی میں 3 ارب 84 کروڑ روپے کا ہدف دیدیا گیا ہے۔
پروفیشنل ٹیکس میں ایک ارب 65 کروڑ اکٹھے کرنا ہوں گے جبکہ کاٹن فیس میں 25 کروڑ اور لگژری ہاوسز سے 15 کروڑ ٹیکس وصولی کا ہدف ہوا۔
لاہور ریجن کو 31 ارب 70 کروڑ سے زائد کا ٹارگٹ دیا گیا جو پراپرٹی موٹرز ، پروفیشنل اور ایکسائزڈیوٹی کی مد میں ہے۔
فیصل آباد ریجن 7 ارب31 کروڑ اور ملتان کا 4 ارب سے زائد کا ہدف ہے۔
محمکہ ایکسائز نے گزشتہ مالی سال میں ساڑھے 43 ارب کا سو فیصد ہدف حاصل کیا تھا۔