لاہور کی مقامی عدالت نے گندم کی خریداری پر بدعنوانیوں کے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مقدمے میں ایم ڈی پاسکو کو بے قصور قرار دیتے ہوئے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے ایف آئی اے کی درخواست پر ایم ڈی پاسکو کو مقدمے سے بری کیا۔ عدالت نے مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ ایف آئی اے کی عدالت میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔
درخواست میں عدالت کو بتایا گیاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی پاسکو بے قصور ہیں۔ سعید احمد کو 5 روز جسمانی ریمانڈ میں ایف آئی اے تحویل میں رکھا، ایم ڈی پاسکو پر گندم کی خریداری میں مالی فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز کو مقدمے سے بری کردیا۔