خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز اور سینٹر آف پاکستان اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیر اہتمام ڈیجیٹل پاکستان کانفرنس وفاقی وزیراحسن اقبال کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔
تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ امن، سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل اور ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اصلاحات کا پر عزم ہونا ضروری ہے، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے ذریعے پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کےنوجوانوں میں ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ملک کو آگے بڑھانے کی صلاحیات موجود ہیں انہیں جدید ٹیکنالوجیز سے منسلک کرنا لازمی ہے۔
اس موقع پر مختلف حکومتی نمائندگان نے اس موقع پر آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے، سائبرسیکیوریٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانے پر بھی روشنی ڈالی۔ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی تکمیل کے لیے کام کر رہی ہے تاہم معیشت، گورننس اور معاشرے کو ڈیجیٹلائز کرنا لازمی ہے۔
حکومت کا ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے شفافیت، غلطیوں سے پاک اور کرپشن سے محفوظ پاکستان کی جانب اہم قدم ہے، حکومت کے اس اقدام سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچرمیں بہتری کے ذریعے انٹرنیٹ اور ڈیٹا سینٹرز میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
ڈیجیٹل تبدیلی پائیدار معاشی ترقی، پیداوار میں اضافہ، اور پاکستان کو عالمی معیشت میں بہتر مقام دلانے میں مددگار ثابت ہوگی، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دے کر شفا فیت اور معاشی ترقی کا حکومتی عزم قابل تحسین ہے۔