وزیراعظم کی اسٹیرنگ کمیٹی برائے جیمز اینڈ اسٹونز نے نجی شعبے کی مشاورت سے قیمتی پتھروں سے متعلق مسائل کی ترجیحی فہرست تیار کرلی۔ چیئرمین کمیٹی عبدالعلیم خان کہتے ہیں قیمتی پتھروں کو صنعت کا درجہ دے کر لاکھوں ڈالر کمائے جاسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس کے دوران قیمتی پتھروں کے شعبے میں بہتری کے لئے بھارت و دیگر ملکوں سے تقابلی جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ جیمز اینڈ اسٹونز کے شعبے کی ری سٹرکچرنگ اور مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے۔ قیمتی پتھروں سے متعلق تمام ادارے فعال اور بامقصد بنانا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چھ ماہ میں عملی اور واضح پیشرفت چاہتے ہیں۔ جیمز اینڈ اسٹونز کے لیے متفقہ ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ وفاقی وزیر و چیئرمین اسٹیئرنگ کمیٹی نے حکومتی پالیسی کی تشکیل کے لئے سب کمیٹی قائم کردی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم انڈسٹری اور تجارت کی وزارتوں کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔