وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان سےآذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں رواں ماہ باکو میں ہونے والے بزنس فورم پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان نےگفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے باکو میں بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان فوڈ سیکیورٹی، آئی ٹی، صحت، زراعت اور افرادی قوت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے باہمی تجارت اورتعلقات کا فروغ چاہتا ہے، پاک آذربائیجان بزنس فورم کی کامیابی دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاک بزنس فورم کا پلیٹ فارم سینٹرل ایشیا میں پاکستان و دیگر ممالک کیلئے نیا آغاز ہوگا ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان تینوں مل کر خطے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں،وفاقی وزرا عبدالعلیم خان اور جام کمال خان 16 ستمبر کو آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔
آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف نے کہا کہ عبدالعلیم خان کی بزنس فورم میں شرکت کا خیرمقدم کریں گے دونوں ملک مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دے سکتے ہیں،آذربائیجان سے ایل این جی گیس، یوریا، الیکٹریکل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔