ق لیگ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ ن لیگ نے گجرات سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے لال جھنڈی دکھا دی ۔
گجرات سےن لیگ کے ڈویژنل صدرچودھری عابد نےامیدواروں کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کنفیوژن تھا کہ ہماری کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے، پارٹی نےسیٹ ایڈجسٹمنٹ کےحوالے سے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔
چودھری عابد نے کہا کہ کنفرم ہےکہ کسی بھی پارٹی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کررہے، ٹکٹوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی،اوراگرکوئی ہماری پارٹی میں آیاتواسکا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کریگا۔یاد رہے کہ گجرات سے مسلم لیگ ق نے ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا دعوی کیا تھا۔