شوگرایڈوائزری بورڈکی رپورٹ کے مطابق چینی کی اوسط خوردہ قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی ہے چینی کی قیمت میں کسی قسم کااضافہ قابل قبول نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں وزیرصنعت وپیداواررانا تنویرحسین کی زیرصدارت شوگرایڈوائزری بورڈکااجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں چینی کے اسٹاک کی دستیابی اورقیمتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
شوگرایڈوائزری بورڈکی رپورٹ کے مطابق برآمدکیلئےچینی کی ریٹیل قیمت کی حکومتی بینچ مارک کی شرط برقراررہےگی، چینی کی اوسط خوردہ قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی ہے،مارکیٹ میں چینی کی قیمت مستحکم ہے۔
وفاقی وزیرصنعت وپیداواررانا تنویرحسین کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ملک میں چینی کا سرپلس اسٹاک موجود ہے، چینی کی قیمت میں کسی قسم کااضافہ قابل قبول نہیں ہوگا۔