مودی کے بھارت میں انتہاپسند ہندؤں نےمسلمان بزرگ کوگائے کا گوشت لے جانے پرتشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارت میں اس وقت تمام مذہبی اقلیتوں کو شدید جانی ومالی خطرات لاحق ہیں،بھارتی اقلیتیں مودی سرکارکی فسطایئت پرمبنی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں جہاں انتہا پسند ہندؤں کو حکومتی پشت پناہی حاصل ہے۔
مسلمان ہوں، سکھ ہوں ،عیسائی ہوں یا پھر دلّت،بھارت میں اس وقت کوئی اقلیت بھی محفوظ نہیں، ایک حالیہ وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ"انتہا پسند ہندؤں نےایک مسلمان بزرگ کوگائے کا گوشت لے جانے پرتشدد کیا گیا۔
انتہا پسند ہندؤں نےبزرگ کےساتھ نہایت بدتمیزی سےپیش آتےہوئےگالیاں دیں اور تھپڑوں سے مارا،بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر ایسےدرجنوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جن میں انتہا پسند ہندؤں کے اقلیتوں کے ساتھ کئے گئےمظالم کو منظر عام پر لایا جاتا ہے۔
بھارت میں فاشسٹ مودی کے دورمیں مسلمانوں پرظلم بڑھتا جا رہا ہے،مودی سرکار کا تیسرا دورِحکومت بھارت میں مسلمانوں کے لیےخطرناک ترین دورہے۔
بھارت میں اقلیتوں کی بگڑتی صورتِ حال پہ ہمسایہ ممالک میں بھی تشویش بڑھ رہی ہے،آخر کب تک مودی سرکار اپنی ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھے گی؟۔