تھانہ عیسی خیل کی قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر 12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کردیا،پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے بزدل دہشت گرد فرار ہوگئے
عیسی خیل تھانہ کی پولیس چیک پوسٹ قبول خیل پر 12 سے 14خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کردیا،پولیس نے ایک بار پھر بھرپور قوت سے خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیاجس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
ترجمان ڈی پی او میانوالی اختر فاروق، ڈی ایس پی عیسی خیل اور ایس ایچ او بھاری نفری کے ساتھ پولیس چیک پوسٹ پر موجود حملے میں 2 پولیس جوان معمولی زخمی ہوئے ہیں علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،
مفرور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچنے کے امکانات ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس چیک پوسٹ قبول خیل کے بہادر اہلکاروں کو شاباش دی،گزشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا یہ 09 واں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا۔
پنجاب پولیس بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔پنجاب پولیس انشا اللہ آئندہ بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے گی۔
دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے میانوالی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتےہوئےکہا کہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،پولیس جوانوں نےجرات کےساتھ 14 خارجی دہشتگردوں کو ماربھگایا۔پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے۔