رہنماء پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ کےحکمران چاہتےہیں کہ صوبہ مزیدڈوبےاورمال جمع ہو، خدشہ ہےمنچھرجھیل کوکٹ لگاکرشہروں کوڈبویاجائےگا۔
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماء حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع بدین میں کئی علاقےابھی تک پانی میں گھرے ہیں، گاؤں غلام علی چانڈیوتحصیل بدین مکمل ڈوبا ہواہے،گولارچی سیم نالےمیں شگاف سےفصلیں زیر آب آچکی ہیں،زمینی راستےمنقطع ہونے پردادومیں لوگوں نےکشتیوں پرسفرکرناشروع کردیا ہے،دادومیں طغیانی کےباعث ڈیڑھ سوسےزائددیہات زیرآب آچکےہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماء حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عمرکوٹ،سانگھڑ،ٹنڈوالہیارمیں لوگ کھلےآسمان تلے امداد کے منتظر ہیں،ٹنڈوالہیارضلع میں برسات کےباعث2افراجاں بحق ہو چکے ہیں، میرپور خاص،سانگھڑ،کھپرو، شہدادپور،سندھڑی زیر آب ہیں، ٹنڈوآدم کے50دیہات کےلوگ بھی سیلابی صورتحال سےپریشان ہیں،حیدر آباد،میرپور خاص کےنشیبی علاقوں سےپانی ابتک نہیں نکالاجاسکا۔
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کےحکمران چاہتےہیں کہ صوبہ مزیدڈوبےاورمال جمع ہو،خدشہ ہےمنچھرجھیل کوکٹ لگاکر شہروں کو ڈبو یاجائےگا،زیادہ پانی آئے گا تو زیادہ فنڈ آئے گا،لاکھوں ایکڑکھڑی کپاس کی فصلیں زیرآب آچکی ہیں،فوری طورپرتباہ شدہ علاقوں کوآفت زدہ قراردیاجائے،جہاں جہاں بارش کاپانی کھڑاہےنکاسی کروائی جائے،جن لوگوں کےگھرڈوب گئےہیں انہیں فوری گھردیئےجائیں۔
پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نےترقیاتی کاموں کرپشن کاانکشاف کیا ہے،رپورٹ کےمطابق32ارب کےمنصوبوں میں گھپلوں کاانکشاف ہوا ہے،سندھ میں47افرادبارشوں سےجانیں گنوابیٹھےہیں،بارشوں سےکراچی کاانفرااسٹریکچرمکمل تباہ ہوچکاہے،کراچی کی ہر گلی اورسڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے،حالیہ بارشوں کےبعدکراچی کی حالت انتہائی ابترہوچکی ہیں۔
رہنماتحریک انصاف حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کورنگی نالا،گجرنالا،محمودآبادگندگی کے ڈھیر سے بند ہیں،ڈی ایم سی کے545سےزائدنالےبھی کچرےسےبھرےپڑےہیں،کرپٹ حکومت نےبارش کورحمت کے بجائے زحمت بنادیا،ایمرجنسی فنڈزکی بندربانٹ کےلئےفوکل پرسن مقررکیے ہیں،سندھ کے فوکل پرسن صرف فوٹو سیشن کررہےہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ یہ فوکل پرسن ڈپٹی کمشنرز پر حصہ پتی کےلئےمقررہیں،وزیراعلیٰ سندھ کاحلقہ دادوبارشوں سےزیادہ متاثر ہے،فنڈزکےلئےسندھ حکومت نے20لاکھ گھروں کااعلان کیا ہے،کراچی:اعلان کردہ10فیصدلوگوں کوبھی گھرنہیں ملے ہیں،پچھلی بارشوں سےمتاثرین کی ابھی تک بحالی نہیں ہوئی۔