قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرانے کیلئے احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کردی۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے زلفی بخاری کے خلاف درخواست اسپیشل پراسیکیوٹر نیب راولپنڈی نے دائر کی ہے۔
احتساب عدالت میں دائر درخواست کے مطابق زلفی بخاری عدالت سے اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں اور عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی اسلام آباد اور اٹک میں جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔
نیب کے مطابق زلفی بخاری کی اسلام آباد میں 34 کنال اور اٹک میں 13 سو کنال اراضی ہے۔