پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں لیکن اب کچھ مشکلات کا شکار ہیں ۔
بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی آلراؤنڈر سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پہلے میچ سے کچھ مختلف وکٹ ہے ، باؤلرز کیلئے ابھی بھی وکٹ میں بہت کچھ موجود ہے، اچھے ایریاز میں باؤلنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش نے لنچ کے بعد اچھی باؤلنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلی ہے ہر چیز جو سوچیں اس کے مطابق نہیں ہو سکتا ، امید ہے اس میچ کا رزلٹ آئے گا لیکن بطور کرکٹر مطمئن نہیں ہو سکتے، بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پریشر تو نہیں ہے یہ چیزیں تو ساتھ ہوں گی، میں اپنی گیم کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں لیکن مشکلات کا شکار ہیں ، امید ہے وہ جلد بڑی اننگ کھیلیں گے۔