صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ صوبہ بھرمیں ڈسپینسریوں کی ری ویمپنگ جاری ہے۔
لاہورمیں وزرائےصحت کی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر اور صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے شرکت کی،چیف ایگزیکٹوآفیسرڈاکٹرثاقب عزیزنےکمیشن کی کارکردگی پربریفنگ دی۔
صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا اجلاس میں کہناتھا کہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن معیاری ومحفوظ صحت کی سہولیات کیلئےکوشاں ہے، کمیشن کےبورڈ کی تشکیل نووزیراعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں جلد کی جائے گی۔
اجلاس کے موقع پر صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ صوبہ بھرمیں ڈسپینسریوں کی ری ویمپنگ جاری ہے، ری ویمپنگ کےبعداتائیت کارحجان کم ہوجائےگا، پرائیویٹ لیبزکوریگولیٹری فریم ورک میں لانا ہوگا۔
وزرائےصحت نے اجلاس میں سرکاری اسپتالوں کی لائسنسنگ،اتائیت کےخلاف کارروائیاں ریگولر بنیادوں پرمانیٹرکرنےکی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے،پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کےمزیدعلاقائی دفاتراورمرکزی دفترکی جلد تعمیرکااعادہ کیا گیا ہے۔