ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق مہنگائی میں 0.62 فیصڈ کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 15.34 فیصد پر آ گئی، گزشتہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 10 اشیائےضروریہ مہنگی جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق چکن، سرخ مرچ، گندم کا آٹا، دال ماش، مسور، بریڈ، چینی سستی ہوئی جبکہ ٹماٹر، پیاز، دال چنا، لہسن ، آلو، انڈے، چاول، گُڑ، لکڑی اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ادارہ شماریات کا رپورٹ میں کہناتھا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر اور پیاز 9 روپے فی کلو ، دال چنا 8 روپے، لہسن 10 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا، ایل پی جی کا گھریلوسلنڈربھی 15 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا۔
آلو، ٹوٹا باسمتی چاول گھی، نمک، مٹن، بیف مہنگی ہونےوالی اشیاء میں شامل جبکہ زندہ برائلر مرغی 12 روپے فی کلوتک سستی ہوئی اور گزشتہ ہفتےکےدوران فی درجن انڈے 3 روپےتک سستے ہوئے
رپورٹ کے مطابق 20 کلوآٹے کے تھیلےکی قیمت میں 16 روپےتک کمی ریکارڈ کی گئی ، دال ماش کی فی کلو قیمت میں بھی 3 روپےسےزائد کی کمی ہوئی ۔