لاہورہائیکورٹ نے پرویزالہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے رجسٹرارآفس کا اعتراض دورکرکے درخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس شمس محمودمرزا نےکیس کی سماعت کی۔رجسٹرارآفس نےاعتراض عائد کیا تھا کہ موجودہ درخواست میں وہی استدعا کی گئی ہےجو اس سے پہلےدائردرخواست میں کی گئی تھی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ پرویزالہی پردرج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظورہوچکی ہیں۔
پرویزالہی اور دیگربیس ستمبر سے پانچ اکتوبر تک عمرہ کرنے اور برطانیہ جانا چاہتےہیں۔پرویزالہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ناموں کو نکالنےکا حکم دے۔ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔