پی ڈی ایم اےنےبلوچستان کے دس اضلاع کوآفت زدہ قرار دےدیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے زیارت،قلات،صحبت پور،لسبیلہ،آواران،کچھی،جعفرآباد کو آفت زدہ قرادیا،اس کے علاوہ اوستہ محمد، لورالائی اور چاغی کو بھی آفت زدہ قرار دےدیا۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ آفت زدہ اضلاع میں حالات کنٹرول کر سکتے ہیں،چند امدادی تنظیمیں حکومت کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام کر رہی ہیں،
پی ڈی ایم نے امدادی تنظیموں کو حکومت کےساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کردی۔