پنجاب کےاپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کا کہنا ہے کہ جج محمدعباس کی پراسرارغیرحاضری پرگہری تشویش ہے۔
لاہور میں پنجاب کےاپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی عدم دستیابی کا معاملہ پر اپنے بیان میں کہاکہ عدالتی اوقات میں جج محمد عباس کی عدم موجودگی پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا کے جج محمد عباس ہمیشہ بروقت کمرہ عدالت میں موجود ہوتےتھے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماء و پنجاب کےاپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ آج عدالت پہنچے توعملے نے بتایا کہ جج صاحب ساڑھے دس بجے پہنچیں گے، جج محمدعباس کی پراسرارغیرحاضری پرگہری تشویش ہےٹاک ٹاکرحکومت عدلیہ پراثراندازہونےکی بھونڈی کوشش کررہی ہے۔