بھارتی ریاست گجرات میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی،دو روز میں مختلف حادثات میں 28 افراد ہلاک ہوگئے،حکام نے متاثرہ علاقوں سے 18 ہزار شہریوں کا انخلا کروالیا
دارالحکومت نئی دلی میں رات بھرہونے والی بارشوں سے سڑکیں زیرآب آگئیں۔کئی علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔
بارشوں کے باعثت ریاست اتر پردیش میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔دریاؤں میں طغیانی پیدا ہوگئی۔حکام کی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔