موسم خرابی کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول متاثرہے،اسلام آبادکراچی سےپی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ،35تاخیرکاشکارہیں۔
کراچی سےاسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301، 368 منسوخ کردی گئی،کراچی سےسکردوپی آئی اےکی پرواز 455، 456،اسلام اباد گلگت پی آئی اے کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کردی گئی۔
کراچی دبئی دمشک،مسقط ،مدینہ،جدہ،بغداد کی پروازوں کی آمدروانگی میں ڈیڑھ سے ڈھائی گھنٹےکی تاخیرکا شکار ہیں،اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 کی روانگی میں سوا گھنٹہ تاخیر کی گئی۔لاہور کے لیے پی ائی اے کی پرواز پی کے 302 تین گھنٹے کی تاخیر سے دن 11 بجے جائے گی۔
پی آئی اے کی لاہور کراچی کی پروازیں پی کے 304 اور 305 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے،لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 335 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی،لاہورمسقط کی پرواز پی کے 229 چار گھنٹے تاخیر سے دن سوا 2 بجے جائے گی
لاہور سےبحرین کی پرواز پی کے 189 پونے 5 گھنٹے تاخیر سے رات ساڑھے 11 بجے جائے گی،لاہور اسکردو پرواز پی اے 251 تین گھنٹے جدہ ای ار 801 دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہونگی۔لاہوردبئی پی اے 216 ڈھائی گھنٹے اور ریاض پی اے 274 سوا دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔
لاہور سے شارجہ، دبئی کویت سٹی جدہ اور مسقط کی پروازوں کی آمد روانگی میں ڈیڑھ سے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہے،اسلام اباد مسقط انے جانے کی پروازیں ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں ۔
اسلام اباد کوالالمپورپی کے894 تین گھنٹے دمام کی پرواز پی کے 245 پونے دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی
پی ائی اے کی سیالکوٹ دمام کی پرواز پی کے 243 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی،ملتان سے جدہ کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 795 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی