مسلم لیگ ن برطانیہ کے کارکن خرم بٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بطور چانسلر نامزدگی کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں پٹیشن جمع کرادی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے کارکن خرم بٹ کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ جیسی معتبر یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے اہل نہیں، بانی پی ٹی آئی مالی کرپشن میں ملوث ہیں، انھیں بدعنوانی پر توشہ خانہ کیس میں سزا بھی سنائی جاچکی ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر آفس میں بدعنوانی کے شواہد بھی جمع کرادئیے ہیں، القادر ٹرسٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کی تفصیل سے بھی یونیورسٹی حکام کو آگاہ کردیا ہے، ان ناقابل تردید شواہد کی فراہمی کے بعد اس بات کا امکان نہیں کہ انھیں چانسلر بننے کیلئے انتخاب لڑنے کا موقع دیا جائے۔