یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین نے دھرنا ایکسپریس چوک سے واپس یوٹیلیٹی سٹورز ہیڈ آفس منتقل کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کچھ دیر قبل یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین نمائندہ مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات کی تھی جس دوران انہوں نے مذاکرتی کمیٹی سے پیر تک کا وقت مانگا تھا کیونکہ متعلقہ وزیر بھائی کے انتقال کے باعث اسلام آبا دمیں موجود نہیں ہیں ۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کے ساتھ رانا ثناء اللہ ملاقات فائدہ مند رہی اور انہوں نے دھرنا ایکسپریس چوک سے واپس یوٹیلیٹی سٹورز کے ہیڈ آفس کے باہر منتقل کر نے کا اعلان کر دیاہے ۔
دھرنے کے قائدین کے اعلان کے بعد مظاہرین کی جانب سے ڈی چوک ، ڈی چوک کے نعرے بھی لگائے گئے ، دھرنا قائدین نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی درخواست پر 4 روزکیلئےدھرنامنتقل کررہے ہیں،رانا ثناءاللہ نےیقین دلایاہےکہ متعلقہ وفاقی وزیرپیرکوواپس آئیں گے،دھرنا ختم نہیں کررہے بلکہ اپنے ہیڈ آفس منتقل کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کی مذاکراتی کمیٹی سے راناثناء اللہ نے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ متعلقہ وزیربھائی کےانتقال کی وجہ سےاسلام آباد میں موجود نہیں دھرناموخرکردیاجائے یاکم ازکم کسی اورمقام پرمنتقل کردیاجائے۔
واضح رہے کہ حکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا اعلان کے بعد ملازمین نے اسلام آباد میں دھرنا دے رکھاہے جو کہ تیسرے روز میں داخل ہو چکاہے ۔