سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی وسطی پنجاب شہزادسعید چیمہ کاکہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورزکی بندش سے11ہزارخاندان متاثرہونگے،حکومتی اقدام سےغریب عوام سستی اشیائےضروریہ سےہمیشہ کیلیےمحروم ہوجائے گی۔
لاہور میں سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) وسطی پنجاب شہزادسعید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں یوٹیلٹی اسٹورزکی بندش پراظہارتشویش ہے، یوٹیلٹی اسٹورزکی بندش سے11ہزارخاندان متاثرہونگے فیصلہ غریب عوام کو مارکیٹ مافیاکےرحم وکرم پر چھوڑنےکےمترادف ہوگا۔
سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) وسطی پنجاب شہزادسعید چیمہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومتی اقدام سےغریب عوام سستی اشیائےضروریہ سےہمیشہ کیلیےمحروم ہوجائے گی،قائدعوام نےیوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی بنیادلوئرمڈل کلاس کیلئےرکھی تھی۔
رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کی ڈکٹیشن پرعوامی فلاحی اداروں کی بندش قبول نہیں کرینگے، پیپلزپارٹی قومی وصوبائی اسمبلیوں میں آوازبلند کرے گی،حکومت فوری طورپراس ظالمانہ فیصلےکوواپس لے۔