ملک بھر کی تاجرتنظیموں نے بجلی کے بلوں،ٹیکسز کی بھرمار اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کے خلاف اٹھائیس اگست کو مکمل شٹرڈاؤن کا اعلان کردیا۔
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرکاشف چوہدری کہتے ہیں اب تاجر اور صنعتکار مزید قربانیاں نہیں دے سکتے۔مسائل حل ہونے تک مزاحمتی تحریک جاری رکھیں گے۔
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ،ٹیکسز کی بھرمار،آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں۔