بھارتی جنتا پارٹی کی ایم پی اورمشہور اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی آنے والی فلم ایمیرجنسی کی ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
اداکارہ کی فلم کا ٹریلر 14 اگست کو ریلیزکیا گیا تھا،جس کے بعد سے بھارت کی سکھ برادری کی جانب سےفلم اور اداکارہ کنگنا کو بین کرنے کے مطالبات کیے جا رہے تھے۔
اب صورتحال یہ ہےکہ سوشل میڈیا پر کچھ سکھوں کی جانب سے ایک وڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں وہ اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ان کا کہنا ہے کہ اگر تم نے یہ فلم ریلیز کی تو ہم تم کو چپلوں سے ماریں گے۔
وڈیو میں ایک اور شخص کی جانب سے یہ تک کہا گیا ہےکہ تاریخ کو بدلہ نہیں جا سکتا،اگر فلم میں سکھوں کو دہشت گردوں کے طورپردکھایا گیا تو یاد رکھیں جو اس کے ساتھ ہوا جس کا کردار تم فلم میں پیش کر رہی ہو۔
اداکارہ کنگنا نے ٹویٹرپر اس وڈیو کو شئر کیا اور حماچل،پنجاب اور مہاراشٹرا کے پولیس ڈیپارٹمنٹک کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہےکہ “ براہ مہربانی اس کو دیکھیں،اس وڈیو نے سوشل میڈیا پر کنگنا کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے
فلم ایمیرجنسی کو اداکارہ کنگنا نے خود ڈائریکٹ کیا ہے جو 6 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی - اداکارہ اس فلم میں بھارت کی سابق وزیراعظم اندرہ گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔