پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رکن اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔
پیر کو قومی اسبلی کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے سیکیورٹی سنبھالی جارہی ہے نہ کرکٹ سنبھالی جارہی ہے، محسن نقوی فوری طور پر استعفیٰ دیں ۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت میں جعلی لوگ بیٹھے ہیں، وہاں ہونے والے واقعات میں سمجھتا ہوں انٹیلیجنس ناکامی ہے ۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلایا جائے ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی آگ آپ نے خود لگائی ہوئی ہے، یہ لوگ طالبان کو واپس لے کر آئے تھے۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نےء جام شہادت نوش کیا، ہم شہدا اور زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔