محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
پی ڈی ایم اے نےمون سون بارشوں کا اسپیل 29 اگست تک جاری رہنےکی پیشگوئی ہے، پنجاب کےتمام دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے سندھ ، چناب، راوی ،جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکا کہنا ہےکہ راجن پور اور ڈیرہ غازیخان ہل ٹورنٹس میں بھی نارمل صورتحال ہے،آئندہ چند روز تک ہل ٹورنٹس میں سیلابی وارننگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و مقامی انتظامیہ الرٹ ہیں۔
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 73 فیصد،تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے،بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 50 فیصد تک ہے، بھاکڑا ڈیم 57 فیصد ،پونگ 60 اور تھین ڈیم میں پانی کی سطح 30 فیصد تک ہے۔