بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو99رنز سے ہرادیا۔
نیدر لینڈز اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کے راؤنڈ رابن مرحلے کے چھٹے میچ میں بھارتی شہر حیدر آباد میں مدمقابل تھیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نےمجموعی طور پر7 وکٹوں کے نقصان پر322رنز اسکورکئے ہیں۔نیوزی لینڈ بلے بازول ینگ70،ٹام لیتھم53اورراچن راویندرا51رنز بناکرنمایاں رہے،ڈیرل مچل نے48اورڈیون کانوے نے32رنز اسکورکئےاورمچل سینٹنر نےناقابل شکست36رنزبنائے۔
جواب میں323رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم223رنزپرآؤٹ ہوگئی۔کولن ایکرمین69رنز بناکرنمایاں رہے،اسپنرمچل سینٹنر نے5 شکارکئے، جبکہ میٹ ہنری نے3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
اس سے قبل ڈچ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور کیویز ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
Netherlands opt to field after winning the toss in Hyderabad 🏏
— ICC (@ICC) October 9, 2023
A key Kiwi pacer makes his return 👀#CWC23 | #NZvNED 📝: https://t.co/vX9LWhFX1H pic.twitter.com/0bvF5WokmU
کیویز کپتان کین ولیمسن آج کے میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے اور ان کی جگہ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم ہی کریں گے۔
نیدر لینڈز کے خلاف میدان میں اترنے والے کیویز سکواڈ میں ڈیوون کانوے، ول ینگ، رچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیمپین، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
Batting first in Hyderabad after a toss win for Scott Edwards and @kncbcricket. One change from Game 1 with Lockie Ferguson in for Jimmy Neesham. Follow play LIVE in NZ with @skysportnz. LIVE scoring | https://t.co/aNkBrDiAuv #CWC23 #BACKTHEBLACKCAPS pic.twitter.com/YcQGmrZrTP
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) October 9, 2023
دوسری جانب ڈچ سکواڈ میں وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سکاٹ ایڈورڈز، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، ریان کلین، آرین دت اور پال وین میکرین شامل ہیں۔