اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے سعودی ریال کی قدر میں 16 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق 16 پیسے اضافے کے بعد سعودی ریال کا نیا ریٹ 74.24 روپے ہے۔ جو ہفتے کے روز بند ہونے والے ریٹ کے مقابلے میں 76.04 روپے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی ریال کی قیمت ایک روپے کمی سے 75.20 روپے، اماراتی درہم 2.60 روپے سستا ہوکر 77.20 روپے پر آگیا تھا۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی رجحان آج بھی برقرار ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 9 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر 282 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔